پاکستان سپر لیگ7، وزیراعظم کا ویڈیو پیغام جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے آغاز کے لیے وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا۔
پی ایس ایل 7 کیلئے وزیر اعظم کا خصوصی ویڈیو پیغام پہلے سوشل میڈیا پر لیک ہوا جس کے بعد پھر تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کردیا گیا۔
پیغام میں وزیر اعظم نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ وزیراعظم ہاؤس پہنچتے ہیں۔
رمیز راجہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں کہ وقت ہوگیا ہے ،جس پر عمران خان اٹھتے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘ مجھے اُمید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو انٹرٹین کرے گی’۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے ہورہا ہے۔