یوکرین پر حملہ، امریکا کی روس کو سخت نتائج کی دھمکی
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ صدر ولادمیر پیوٹن پر ذاتی پابندیاں لگانے پر غور کریں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کےبہت سخت نتائج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر روس کے کسی بھی اقدام کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑے حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔
س کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو اس پر پابندیاں لگائی جائیں۔
دوسری جانب روس نے امریکا اور دیگر پر یوکرین کے معاملے پر تناؤ بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے یوکرین پر کسی بھی حملے کرنے کی تردید کی۔
خیال رہے کہ روس نے یوکرین کی سرحدپر تقریباً ایک لاکھ فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔