مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں ایک مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکےکے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

دھماکے میں ایک بچے سمیت مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ  دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی  طلب کیا گیا ہے اور واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Exit mobile version