جموں و کشمیر
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو ضلع شوپیاں کے علاقے کلبل میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔
قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوجی آپریشن جاری تھا۔