بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

شہر قائد کی روشنیاں بحال رکھنے میں پولیس جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، انور مقصود

شہر قائد کی روشنیوں کو بحال رکھنے میں پولیس کا کردار اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،معروف ٹی وی اینکر اور اسکرپ رائٹر انور مقصود کا کراچی پولیس آفس میں پولیس چیف عمران یعقوب منہاس سے گفتگو میں اظہار خیال۔

ایڈ یشنل آئی جی کراچی نے انور مقصود کو شہر میں پولیس کی جانب سے امن و امان کے قیام کے تسلسل اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

کراچی پولیس چیف نے پرائڈ آف پرفارمنس اسکرپٹ رائٹر اور پروگرام میزبان انور مقصود کو ضلعی اور تھانہ جات کی سطح پر شہریوں کی سہولیات کے لیئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے انور مقصود کی پولیس آفس آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

ایڈشنل آئی جی کراچی نے معروف ٹی وی میزبان اور اسکرپٹ رائٹر انور مقصود کو کراچی پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Back to top button