کھیل
روماریو شیفرڈ پاکستان سپر لیگ 7 سے دستبردار
ویسٹ انڈین کھلاڑی روماریو شیفرڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 سے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ویسٹ انڈین کرکٹر روماریو شیفرڈ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لیں گے۔
تاہم ان کی دستبرداری کے بعد کراچی کنگز نے انگلینڈ کے ٹام لیمنبے کو اسکواڈ میں شامل کرلیاہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔