قومی
ابوظہبی دھماکے میں جاں بحق پاکستانی آبائی علاقے میں سپردخاک
ابوظبی دھماکے میں جاں بحق پاکستانی معمور خان داوڑ کو آبائی علاقے شمالی وزیرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
معمور داوڑکا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کےگاؤں عیسوڑی سے تھا اور وہ 2019 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جہاں وہ آئل کمپنی میں بطور ہیلپرکام کر رہے تھے۔
معمور داوڑ کی نماز جنازہ میں علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔