قومی
پریانتھا کمارا قتل کیس میں 7 مرکزی ملزمان کےکردارکا تعین
پولیس نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 7 مرکزی ملزمان کےکردارکا تعین کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران اور حمیر نے پریانتھا پرقینچی سے وارکیے اور ملزم تیمورنے اینٹ ماری جب کہ ملزم علی اصغر نےلاش کوآگ لگائی۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریار اور بلال نے بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا اور ملزم عبدالصبوربٹ نے فیکٹری ورکرزکو حملے پر اکسایا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد ان کے بیانات بھی ریکارڈ کرکے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پریانتھا پر حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔