قومی
لاہور میں شدید دھند،فلائٹ آپریشن معطل
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن دھند کے باعث معطل ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹروےایم ٹواسلام آباد ٹول پلازہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادجبکہ ایم فائیو ملتان سے رحیم یار خان تک بند ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم فورٹین ہکلہ سے عیسٰی خیل تک بند ہے جبکہ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔