بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، 3 اہلکار ہلاک

ممبئی میں لنگر انداز بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’آج ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں کھڑے آئی این ایس رنویر کے ایک اندرونی حصے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔‘

بیان کے مطابق دھماکے کے فوری بعد عملے نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرلیا، جہاز کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی این ایس رنویر 1986 میں بھارتی بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا ۔

بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے بورڈ قائم کردیا گیا ہے جو ہر پہلو سے جائزہ لے کر اپنی رپوٹ پیش کرے گا۔

اشتہار
Back to top button