بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر نور عالم کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا ردعمل سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی؟

نورعالم خان کا کہنا تھاکہ مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہے تو میں نےکی ہے اور کرتا رہوں گا، پھر مجھے ایک نہیں 100 بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رکن قومی اسمبلی  کا کہنا تھاکہ میں منتخب نمائندہ ہوں، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے اور میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔

Back to top button