قومی
اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے پر وفاقی وزرا سمیت متعدد ارکان کی رکنیت معطل
اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے پر متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کے تین ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی جن میں مصدق ملک، سکندر مینڈھرو اور پرنس احمد عمر احمد زئی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 36 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے جن میں وفاقی وزراء نور الحق قادری، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، وزیر مملکت فرخ حبیب و دیگر شامل ہیں۔