بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 7 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 27 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 5 ہزار 579 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 12 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 551 زیرِ علاج مریضوں میں سے 752 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار 584 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 236 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار 709 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 16 کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار 89 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 66 لاکھ 49 ہزار 649 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 99 ہزار 830 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 694 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 52 ہزار 261 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 88 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 199 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 958 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 10 ہزار 963 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 750 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 699 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Back to top button