قومی
صدر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دیدی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی۔
فنانس ضمنی بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا جس کے بعد اب بل پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی جس کے بعد ضمنی مالیاتی بل قانون بن گیا۔