کورونا وائرس سے مزید 5 افراد کا انتقال،کیسز کی شرح بھی بڑھ گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کر گئے اور 3019 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آخری بار 6 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز 8 ستمبر 2021 کو ریکارڈ ہوئے تھے اور اس روز پاکستان میں عالمی وبا سے 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28992 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 346 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 45 ہو گئی ہے۔

Exit mobile version