بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تنخواہ کی عدم ادائیگی،چین میں افغانستان کے سفیر نے عہدہ چھوڑ دیا

چین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد کابل سے کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے پر جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

 رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو ٹوئٹر پر شائع کردہ ایک حوالے کے خط میں جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے کے بہت سے سفارت کار پہلے ہی چلے گئے ہیں اور کابل نے انہیں اگست سے تنخواہیں نہیں بھیجی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے فیصلے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ بہت سی وجوہات ہیں لیکن میں یہاں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔

چین کی افغانستان کے ساتھ ایک مختصر سرحد ہے اور بیجنگ نے اگست میں طالبان کی اچانک واپسی کے بعد سے ملک میں انسانی امداد بھیجی ہے۔

اپنے خط میں، جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے میں ایک نئے شخص کو تفویض کیا گیا ہے، اس کا نام صرف ‘سادات’ ہے۔

افغانستان کے وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا کہ جاوید احمد قائم کا جانشین کون ہوگا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گزشتہ روز معمول کی بریفنگ میں کہا کہ جاوید احمد قائم نے چین چھوڑ دیا ہے، یہ تفصیلات بتائے بغیر کہ وہ کب اور کہاں گئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button