بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا طارق جمیل کے ماتھے پر پہاڑی طوطے کا بوسہ

پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر، مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک پالتو  پہاڑی طوطے کو اُن کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ پیج پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی گئی جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند اور ساتھ میں حیرانی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

مولانا طارق جمیل کی ویڈیو اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  وہ ایک صوفے پر بیٹھے موبائل استعمال کر رہے ہیں۔ 

اس دوران اُن کے قریب ایک بلی اور اُن کے کاندھے پر ایک پالتو پہاڑی طوطا بیٹھا نظر آ رہا ہے۔

پہاڑی طوطا  مسلسل بول رہا ہے جبکہ ویڈیو کے آخر میں پہاڑی طوطے کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے ماتھے پر بوسہ بھی لیا گیا ہے جس پر مولانا طارق جمیل خود بھی بے ساختہ ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button