بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک

نیویارک کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 9 بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اتوار کے روز نیویارک کے علاقے برونکس کی19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نیویارک میئر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے مجموعی طور پر 63 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 32 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 13 افرادکی حالت تشویشناک ہے ۔

نیویارک کے فائر ڈپارٹمنٹ کے کمشنر عمارت میں لگنی والی آگ کو حیران کن قرار دے دیا جبکہ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً200 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔

 ان کا  کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ پورٹیبل ہیٹر کی وجہ سے لگی جو کمرے کو گرم رکھنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی فلاڈیلفیا میں ایک عمارت میں آگ لگی تھی جس میں8 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اشتہار
Back to top button