قومی
مری میں گنجائش سے زائد گاڑیاں کیسے داخل ہوئیں؟بزدار برہم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کی آمد پر اظہار برہمی کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کے برفباری سے متاثرہ علاقےگھڑیال کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے مری میں گنجائش سےزیادہ گاڑیوں کی آمد پراظہاربرہمی کرتے ہوئے واقعےکی انکوائری کرانےکا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی7 روز میں رپورٹ دےگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخصوص حد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری داخلےکی اجازت نہیں دی جائےگی، مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے عملےکو ٹریل بائیکس اور وائرلیس سیٹ دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔