بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری میں تمام افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا،آئی ایس پی آر

مری میں پھنسی تمام گاڑیوں کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑیوں میں سوار تمام افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے، فوجی دستے بلڈوزر کی مدد سے کلڈنہ اور باڑیاں روڈ سے برف ہٹا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپوں میں موجود سیاحوں کو کھانا، پانی، چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے ، ایف ڈبلیو او کے جوان بھی مشینری کی مدد سے روڈ کھولنے میں مصروف ہیں تاہم مسلسل برف باری سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آپریشن کب تک مکمل ہوگا۔

اشتہار
Back to top button