بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ  کے علاقے مشرقی بائی پاس  میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی ) کے ترجمان  نے کوئٹہ  میں 6 مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشتگردوں کے  ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ  ہلاک ہونے والوں میں سے ایک مبینہ دہشتگرد  محمد اصغر کے سر کی  قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

Back to top button