کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے ترجمان نے کوئٹہ میں 6 مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک مبینہ دہشتگرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔