بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری واقعہ کا ذمہ دار سیاحوں کو ٹھہرانے والے ہوش کریں، مونس الہیٰ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری سانحے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‏مری میں کیا اتنی برف پہلی دفعہ پڑی تھی؟ 

ان کا کہنا تھاکہ حکومت میں جو لوگ سیاحوں کو آج کے المناک سانحہ کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں وہ خدارا ہوش کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی قابل مذمت ہے جبکہ متاثرین کی امداد میں فوج، مقامی شہریوں اورہوٹلوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

Back to top button