بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اے ایس آئی نوید اقبال اور اہل خانہ کی میتیں ان کی رہائش گاہ پہنچادی گئیں

سیاحتی مقام مری میں  برف باری اور ٹریفک جام میں پھنس کر اپنی جان سے محروم ہونے والے اے ایس آئی نوید اقبال اور اہل خانہ کی میتیں ان کی رہائش گاہ پہنچادی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوید اقبال سمیت 8 افراد کی میتیں مری سے اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ نوید اقبال کی بیٹی شفق، دعا، اقرا اور احمد کی میت اسلام آباد پہنچائی گئیں۔

پولیس کے مطابق نوید اقبال کی بہن قرۃ العین، بھانجی حوریہ اور بھتیجے آیان کی میت بھی اسلام آباد پہنچائی گئی ہے۔

Back to top button