بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سانحہ مری کے بعد وادی کاغان سیاحوں کے لیے بند

سانحہ مری کے بعد وادی کاغان میں کوائی کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کرکے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا، ڈی سی نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔برفباری کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے سیاح دلفریب مناظر دیکھنے کے لیے بالائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز مری میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد ناران، جھیل سیف الملوک اور اگلے تفریحی مقامات پر جانے والے سیاحوں کو روک دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں شوگراں سے نیچے کوائی کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے اور سیاحوں کو آگے جانے سے روکا جارہا ہے۔

پابندی سے متعلق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے ڈی سی مانسہرہ کا کہنا ہے کہ شوگراں سیاحوں سے بھرچکا ہے وہاں مزید گنجائش نہیں، سیاح آگے جانے پر بضد ہیں لیکن انہیں آگے نہیں جانے دے رہے، کیونکہ سیاحوں اور مقامی افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اشتہار
Back to top button