بین الاقوامی
قازقستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں چھڑپیں، 30ہلاک
قازقستان میں سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
الماتے سے عرب میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد سیکڑوں تک پہنچ گئی ہے۔
عرب میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ قازقستان کے شہر الماتے میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 2 ہزار افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قازقستان کے حکام نےحالات کے پیش نظر غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ قازقستان میں گیس کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث ملک بھر ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا۔