بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فرانس میں 24گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز

یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے دوران ریکارڈ کیسز  سامنے آنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں فرانس میں سب سےزیادہ 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنےآئے  اور منگل کو 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب اٹلی میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ۔

مزید پڑھیے  بھارت میں یورینیم چوری اور گرفتاریوں کا علم نہیں ہے،امریکا
Back to top button