بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق نے نجی وجوہات کی بنا پر امریکا کا سفر کیا تھا اور وطن واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔مصباح الحق کے مطابق وہ اپنے ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخوں پر عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے ماہِ ستمبر میں ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے جمیکا میں اپنے گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔مصباح الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button