بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسد عمر کی پریس کانفرنس، پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج،شور شرابا

انصاف ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمرکی پریس کانفرنس کے موقع پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےکارکنوں نے احتجاج  اور شور شرابا کیااور انصاف ہاؤس پر پوسٹرز اور بینرز لگا دیے۔

کارکنوں نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف نعرے لگائے اور دعویٰ کیا کہ کراچی میں ملیرکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، الیکشن میں اقربا پروری کی انکوائری کی جائے۔

کارکنان نے مطالبہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی انکوائری رپورٹ دی جائے اور پی ٹی آئی امیدواروں کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین  کیاجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پریس کانفرنس کے بعد رہنماؤں نےکارکنان کے تحفظات سنے اور انھیں دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار
Back to top button