بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری مشکل ہو چکی، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

کراچی میں جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے آیا تھا۔

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

جہانگیر ترین نے جواب دیاکہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

اشتہار
Back to top button