بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں شکایت کی ہے کہ وہ 29 دسمبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔

ان سے ذاتی معلومات طلب کیں، اس کے بعد پھر 2 افراد آئے ان کا انداز بھی ایسا ہی تھا، اسی طرح پھر 2 افراد آئے انہوں نے بھی ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔

ان تمام افراد کا دعوی تھا کہ ان کا تعلق حکومتی اداروں سے ہے، انہوں نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔

Back to top button