بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن، 6 کشمیری شہید

جنوبی کشمیر میں مواصلاتی رابطے معطل داخلی اور خارجی راستے بند، ایک فوجی ہلاک

جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد6 ہوگئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں کمانڈر شاہد عرف شہزاد بھی شامل ہے۔

بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے ضلع کولگام میں مر ہامہ نامی گائوں اورشاہ آباد ڈورو کا گزشتہ 24 گھنٹوں سے محاصرہ کر رکھا تھا۔

بھارتی فوج، سپیشل آپریشن گروپ، 9آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف نے شاہ آباد ڈورو میں بدھ کی شام کو3 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ جمعرات کی صبح مر ہامہ نامی گائوں میں  تین اور نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق  شہید ہونے والوں میںجیش محمد کا ٹاپ کمانڈر شاہد عرف شہزاد،ترال کے محمد شفیع ڈار، میرہامہ کے عزیر احمد اور شاہدالیاس شاہ زید  شامل ہیں۔ شاہد عرف شہزاد جموں و کشمیر میں  عسکریت پسندوں کی سب سے زیادہ مطلوب فہرست میں شامل تھا۔

آئی جی پی کشمیر نے  جمعرات کو ایک ٹویٹ میں  دعوی کیا کہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ چھ عسکریت پسند  کولگام میں مارے  گئے، جن میں چار  کی شناخت ہوئی ہے۔ کولگام میں جیش محمد کا ٹاپ کمانڈر شاہد عرف شہزاد مارا گیا جو ٹاپ 60 عسکریت پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔ دو عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

پولیس کے مطابق  گولیوں کے تبادلے میں دو اہلکارروہت یادو اور اشانت کمار اور ایس او جی کانسٹیبل دیپک کمار زخمی ہوئے۔ دیپک کمار کے سر میں گولیاں لگی  تھیں جمعرات کی صبح   دیپک کمار کی موت ہوگئی ہے ۔ جبکہ دو فوجی اہلکاروںکی ٹانگوں میں گولیاں پیوست ہوئی ہیں۔ تینوں اہلکاروں کو فوج کے بادامی باغ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں دیپک کمار کی حالت تشویشناک ہے۔۔ ادھر  جنوبی کشمیر میں مواصلاتی رابطے معطل کر دیے گئے ہیں  ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیے  گئے ہیں ۔

اشتہار
Back to top button