قومی
مرتضیٰ وہاب نے عدالت سے معافی مانگ لی
مرتضیٰ وہاب نے سخت الفاظ استعمال کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی۔
مرتضیٰ وہاب نے عدالت کے روبرو کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں اپنے رویئے پر معذرت خواہ ہوں، اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو عہدے سے ہٹا چکے اب آپ ایڈمنسٹریٹر نہیں رہے، آپ ریاست نہیں ہو حکومت ہو، دونوں کا فرق پتا ہونا چاہیے، آپ کا عہدے پر رہنا مفادات کا تصادم ہوگا۔
بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے عدالت سے معافی مانگی ہے، بڑے احترام کے ساتھ عدالت میں اپنی بات کر رہا تھا، کسی کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے سن لینا چاہیے، عدالتوں کیلئے میرا لاکھ احترام ہے، یہ عدالت میری اپنی عدالت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریک کے بعد فیصلہ ہوگا دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، عدالت کا جو فیصلہ ہوگا مجھے قبول ہے، اگر میرا اعزاز مجھے ملا تو میں کام کرتا رہوں گا۔