بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بنوں،286پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں کی سٹی کونسل کی میئر شپ کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

ریٹرننگ افسر کے اعلامیے کے مطابق دوبارہ گنتی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں صبح  9 بجے کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنوں میئر کے 286 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان اللہ درانی 59844 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق میئر کی نشست پر پی ٹی آئی کے اقبال جدون 43398 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اشتہار
Back to top button