بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عابد علی کے سینے میں دوران میچ تکلیف،ہسپتال منتقل

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی۔عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث مقامی سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔عابد علی قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کے پی کے اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ کراچی کے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے۔

Back to top button