قومی
افغان وزیر خارجہ کی مولانا فضل الرحمان کے گھر جا کر ملاقات
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق افغان وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں یہ ملاقات ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطےکی صورتحال سمیت اہم امورپرگفتگو کی۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں پرامن طریقے سے کامیابی پر مبارکباد دی اور طالبان حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
طالبان رہنماؤں نے عالمی سطح پرطالبان مؤقف کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ افغان وزیر خارجہ افغانستان میں بگڑ تی انسانی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔