
قومی
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات،2 ہزار سے زائد امیدوار بلامقابلہ منتخب
صوبہ خیبرپختونخوا کے کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان کی نشستوں پر 285 اور یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔