بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،نوح دستگیر نے سلور میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر  بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔

تاشقند میں نوح بٹ نے 109پلس ویٹ کیٹیگری میں 390 کلوگرام کا وزن اٹھاکر  دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے پہلی جبکہ بھارتی پلیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس شاندارکارکردگی کے سبب نوح بٹ نے اگلے برس ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اشتہار
Back to top button