قومی
پی پی 206 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کی نورین نشاط کا ووٹ ضائع
پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کرڈالی اور بیلٹ پیپر پر مہر لگا کر میڈیا کو دکھایا۔
الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع قرار دے دیا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹرز اپنا بیلٹ پیپر کسی کو نہیں دکھا سکتا۔