تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
100 انڈیکس 1100 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 366 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 507 رہی۔ بازارمیں آج 39 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب 65 کروڑ روپے میں طے ہوا۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 190 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 609 ارب روپے ہے۔