بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو سے وسطی پنجاب اور لاہور کے عہدیداران کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے عہدے داروں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر مقابلے میں جیت کے لیے اتریں گے، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں وارڈ کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کو وہ خود مانیٹر کریں گے، ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے این اے 133میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد باد پیش کی تھی۔

Back to top button