بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی کا دن تبدیل

متحدہ عرب امارات میں ملازمت پیشہ افراد کو بڑا ریلیف مل گیا، حکام نے ہفتہ وار تعطیل میں  تبدیلی کرتے ہوئے جمعے اور ہفتے کی بجائے اب ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں حکومتی دفاتر میں اوقات کار میں تبدیلی کی گئی جس کا نفاذ نئے سال سے ہوگا، یو اے ای میں دفاتر میں پیر سے جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 3 بجے تک کام ہوگا۔

امارات میں جمعہ کو اوقات دن 12 بجے تک ہوں گے اور ہفتہ، اتوار تعطیل کے روز ہوں گے۔

سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد جو ’’ورک فرام ہوم “ کے اہل ہیں جمعے کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے افراد کی دوپہر 12 بجے چھٹی ہوجائے گی۔

اماراتی حکومت کو توقع ہے کہ ’’نیا ویک اینڈ‘‘ پیداوار کو بڑھا دے گا اور دنیا بھر سے رابطے کا بہتر ذریعہ بنے گا۔

Back to top button