قومی
یو این امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے حوالدار محمد شفیق شہید
اقوام متحدہ (یو این) امن مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے حوالدار محمد شفیق شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق سینٹرل افریقن ری پبلک میں خدمات کے دوران شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار شفیق کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حوالدار شفیق فروری 2021 میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے، حوالدار شفیق شہید کے سوگواران میں بیوہ اور3 بیٹے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 162 اہلکار یو این امن مشن میں خدمات کے دوران شہید ہو چکے ہیں۔