بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میسی ریکارڈ 7 ویں بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت گئے

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ بیلن ڈی اور جیت لیا۔34 سالہ میسی نے ارجنٹینا کو کوپا امریکا جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا ،کوپا امریکا میسی کے کیرئیر کا پہلا بین الاقوامی اعزاز تھا۔لیونل میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے ہیں، انہوں نے28 گول بارسلونا کے لیے، 4 پیرس سینٹ جرمین کے لیے اور 8 ارجنٹینا کے لیے کئے۔تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھنے والے 32 سالہ لیونل میسی ارجنٹائن کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور مسلسل محنت سے خود کو دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔11 سال کی عمر میں میسی ہارمون کی کمی کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے سپین منتقل ہوئے۔ بعد ازاں مقامی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا سے معاہدہ کیا۔

اشتہار
Back to top button