بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب حکومت نے ایویسٹن انجیکشن کے استعمال کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے ایویسٹن انجیکشن کے استعمال کی اجازت دے دی، انجکشن کے استعمال کے حوالے سے محکمہ صحت نے ایس او پیز بنا کر منظوری کیلئے بھجوا دئیے، ایس او پیز منظوری کے بعد اویسٹن انجیکشن آنکھوں کے علاج کیلئے استعمال ہو سکے گا۔

پنجاب حکومت نے ایوسٹین انجیکشن کے استعمال پر عائد پابندی اٹھانے کی رپورٹ بھی جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ایوسٹن میڈیسن ری کال الرٹس منسوخ کر دیئے، پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ، ہائی پاور کمیٹی نے ایوسٹین کے چار بیجز ریلیز کی بھی منظوری دے دی، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سے ایوسٹن ری کال تنسیخی الرٹ جاری کر دیا، ایوسٹن میڈیسن ری کال الرٹس 24، 28 ستمبر کو جاری کئے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تنسیخی الرٹس کا اجرا ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر، ریٹیلر، ڈاکٹرز کیلئے کیا گیا ہے، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہورایوسٹن انجیکشن کے چار بیج معیاری قرار دے چکی ہے، ایوسٹن 100 ایم جی کے تین، 4 سو ایم جی کا ایک بیج قابل استعمال ہے، ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر، ریٹیلرز، ڈاکٹرز کو ایوسٹن کی سٹوریج، استعمال کے پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایوسٹن انجیکشن بڑی آنت کے کینسر کے علاج کیلئے رجسٹرڈ ہے، سی ڈی ایل کراچی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب پنجاب ایوسٹن کو محفوظ قرار دے چکی ہے، ایوسٹن انجیکشن آنکھ کی شریانوں کی بندش کھولنے میں استعمال کیا جا رہا تھا، ایوسٹن انجیکشن کینسر سمیت آنکھوں کی مہلک بیماریوں کیلئے ایک بہترین دوائی ہے، ایس او پیز کی منظوری کے بعد اس کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 5فیصد پر آگئی
Back to top button