بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر آج پبلک نوٹس جاری کرے گا جبکہ کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر 2021 تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

اشتہار
Back to top button