بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی  ہے، درخواست میں سینیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سینیارٹی نظر انداز کرکے جونئیرججزکی تعیناتی عدلیہ کے لیے نقصان دہ ہے، سپریم کورٹ میں گزشتہ 7 ججز میں سے 5 جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کوہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں مشاورت کرے اور مشاورت کے لیے ججز، پارلیمانی ارکان، بارکونسلز، سینیئر وکلا، سول سوسائٹی اور دیگر کو بھی  بلایاجائے۔

 درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہےکہ جوڈیشل کمیشن کا رُول تھری غیر قانونی قرار دیا جائے، مشاورت کی تکمیل تک ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سینیارٹی بنیاد پرکی جائے۔

Back to top button