بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر علاقے رام باغ میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

شہید کشمیریوں کے لواحقین کی جانب سے بھارتی فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور بھارت سے آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کل بروز جمعہ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے 4 کشمیری ڈاکٹرز کو شہید کر دیا تھا اور چاروں کی لاشیں تحویل میں لیکر خود ان کی کسی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی تھی۔

اشتہار
Back to top button