بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر قطر امیری نیول فورسز میجر جنرل عبداللہ بن حسن الصلیطی کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ 

کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقاٸی میری ٹاٸم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

Back to top button