کھیل
سپیڈ گن کی غلطی نے حسن علی کو دنیا کا تیز ترین بائولر بنا دیا
بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ حسن علی نے میچ کے دوران ایک ایسی گیند کرائی جسے پہلے سمجھا گیا کہ انہوں نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ سپیڈ گن کی غلطی کی وجہ سے ایسا ہوا، حسن علی نے اپنی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی جبکہ دوسری بال جب انہوں نے کرائی تو اس کی سپیڈ 219kmphs آئی یعنی یہ گیند شعیب اختر کی تیز ترین گیند سو میل فی گھنٹہ کے مقابلے میں 136 میل فی گھنٹہ قرار پائی جو کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند بنتی ہے تاہم حقیقت اس وقت کھلی جب پتہ چلا کہ سپیڈ میٹر میں کوئی تکنیکی خرابی آگئی ہے۔